میڈیا کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے سائکوفیچر فلم ’’ہوٹل‘‘کے بارے میں قیمتی آراء سے نوازا، خالد حسن خان

Published on December 23, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

\"TF\"
لاہور(یواین پی) پاکستان میں بننے والی پہلی سائکوتھریلر فلم ’’ہوٹل‘‘ کے بارے میں مختلف اخبارات و رسائل میں اس فلم کے بارے میں تفصیلات پرنٹ کر کے عوام کو آگاہ کیا گیا، اس کے لیے رائٹر و ڈائریکٹر خالد حسن خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر طلال فرحت سمیت تمام ٹیم نے تمام معروف صحافی احباب اور رپورٹرزکادلی طورپرشکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے مختلف جرائد میں سب نے اپنے اپنے الفاظ میں ’’ہوٹل‘‘ کے بارے میں جو تاثرات دیے ہیں وہ اب صحافت کی تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں، جس کے لیے وہ انتہائی مشکور ہیں، اگر ایک اچھی کہانی سے ہمارے میڈیا میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے تو ہماری کوشش ہو گی کہ اس طرح کی یا دوسرے موضوعات پرباآسانی فلمیں بنائی جائیں اور اپنی عوام کو ایک اچھی کہانی کی صورت میں فلم کے روپ میں ڈھال کرعوام کے افسردہ چہروں پر خوشی لانے میں وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس طرح کی فلمیں بناتے رہیں گے، اس کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے کے پاس اچھی اسٹوری لائن ہو اور جب پڑھے لکھے رائٹر و ڈائریکٹر سمیت پوری ٹیم موجود ہوتو کامیابی یقیناًقدم چومے گی، گفتگو میں طلال فرحت نے بتایا کہ ہمارے دیگر فنکار بھی فلم انڈسٹری کا اسے نیا چینج سمجھ رہے ہیں اور انکی نظر میں یہ بدلاؤ پہلے ہی آجانا چاہیے تھاورنہ ہماری فلم انڈسٹری اتنی زبوں حالی کا شکار نہ ہوتی، اس فلم کو مکمل کرنے کا مقصد صرف اپنی فلم انڈسری کوڈوبنے سے بچانا ہے، اس لیے انہوں نے اسے علمی جامہ پہنانے کے لیے فیلڈ میں آئے ہیں، واضح رہے کہ خالد حسن خان نے ھالی ووڈ سے باقاعدہ اسکرپٹ رائٹنگ اور ڈائریکشن کی ڈگری لی ہے اور وہ بین الاقوامی ٹی وی چینلز کے لیے کئی پروگرام اور ڈاکو مینٹریزبنا چکے ہیں اوران کی معاونت کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طلال فرحت نے اپنی زندگی کا ایک طویل حصہ پی ٹی وی میں بطور معاون پروگرام (آؤٹ سورس) مختلف ٹیلی وژن پروڈیوسرز کے ساتھ مختلف قسم کے پروگراموں میں خدمات انجام دیں.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy