چھ مہینے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے دعویدارچار سال گزرنے کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پاسکے
اوکاڑہ(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی صدراوکاڑہ خواتین ونگ شازیہ احمدنے یو این پی کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ6مہینے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے دعویدارچار سال گزرنے کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پاسکے وزیر اعلیٰ پنجاب سابقہ دور حکومت میں تو بجلی کی لوڈشیڈنگ پر مینار پاکستان پر ٹینٹ لگایا کرتے تھے،اب بجلی کی غیر معمولی لوڈ شیڈنگ پر وہ خاموش تماشائی کیوں بنے ہوئے ہیں،بجلی سمیت مختلف بہران موجودہ حکومت کی نااہلی اور ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،حکمران ٹولہ عوام سے کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنائے،بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ غربت بیروزگاری اور مہنگائی میں نمایاں کمی کرے۔موجودہ حکومت کی ناکام معاشی اور اقتصادی پالیسیوں کی بناء پر قومی معیشت بستر مرگ پر ہے،ڈالر کا تیس ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنا اور پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل برقرار رہنا موجودہ حکومت کی معاشی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا پہلے ہی عوام ہوش ربا مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں اور اب مزید اس دلدل میں چلے جائیں گے۔