امیتابھ بچن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمیتا سنیال انتقال کر گئیں

Published on July 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 451)      No Comments


ممبئی: (یو این پی) بالی وڈ فلم آنند میں امیتابھ بچن کے ساتھ مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ سمیتا سنیال انتقال کر گئیں۔ سمیتا نے 1971ء کی سپر ہٹ فلم آنند میں امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکارہ نے فلم گڈی، آشرواد اور میرے اپنے میں بہترین اداکاری کی۔70 سالہ سمیتا سنیال مشہور فلم ایڈیٹر سبہود رائے کی بیوی تھیں۔ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ اداکارہ نے کئی بنگالی فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کے فلمی کیئریر کا آغاز 1960ء میں ہوا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی بنگالی ڈرامہ سیرئلز میں بھی اداکاری کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme