اسلام آباد (یو این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ترقی آئے گی، سی پیک کی کامیابی کیلئے تمام اداروں کو بھرپور تعاون کرنا ہو گا، چاہے کوئی بھی رکاوٹ آئے، انشاء اللہ سی پیک کو کامیاب بنائیں گے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ منصوبے کے حوالے سے ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے موجودہ قوانین اور قواعد بہتر بنانے ہونگے۔