لاہور(یو این پی) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ کرکٹر محمد عرفان نے جرمانے کی رقم 10 لاکھ روپے پی سی بی کو ادا کر دی ہے رقم کی ادائیگی کے بعد محمد عرفان کا کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اگر انہیں قومی کرکٹ میں کھیلنے کا موقع دیا گیا تو وہ کھیلنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ان دنوں اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں اس لئے انہیں نیشنل کرکٹ کھیلتے ہوئے کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔