کسی کو جمہوریت کی بساط لپٹنے نہیں دینگے، محمود اچکزئی

Published on July 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

کوئٹہ(یوا ین پی) چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو جمہوریت پر سمجھوتہ نہ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ جہنوں نے پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا، خیمے لگائے سرکاری ٹی وی چینل میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں، ملک مزید بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ چئیرمین پی کے میپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امن نہ ہو تو بنجارن بھی اس علاقے کا رخ نہیں کرتی، سب کو متحد ہو کر تجدیدعہد کرنا ہو گا، استحکام جہموریت اور پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنا کر ہی ملک کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy