وہاڑی( یو این پی)ممبر صوبائی اسمبلی نشاط خان ڈاہا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ذاتی دلچسبی سے پھل اور سبزیوں کی گرانی میں کمی آئی ہے منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کے مؤثر مانیٹرنگ اور سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے سے قیمتیں عام آدمی کی دسترس میں آچکی ہیں یہ بات انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ، اے سی وہاڑی عمران منیر بھٹی ،سیکرٹر ی مارکیٹ کمیٹی نصرت علی شاہ اور ٹی ایم او محمد اظہر جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی نشاط خان ڈاہا نے کہا کہ صوبہ بھر میں کھانے پینے کی اشیاء کی سپلائی اور پرائس کنٹرول اور ان اشیاء کے معیار پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منتخب عوامی نمائندے مارکیٹوں کا دورہ کر رہے ہیں انہوں نے کا کہ پنجاب حکومت کے اقدامات کا خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے اور اب پھلوں سبزیوں سمیت کھانے پینے کی دیگر اشیاء ی قیمتیں اعتدال پر آچکی ہیں انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹ بھی وقتا فوقتا قیمتوں کے معائنہ کے لیے شہری اور دیہی علاقوں کا دورہ کریں اور گرانفروشوں کو بھای جرمانے کریں اور عادی گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کر ا کے انہیں جیل بھجوائیں