بورے والا(یواین پی)نوجوان ہدایت کارو اداکار خرم شہزاد کی نئی اردو فلم ’’میری پہچان کون کریگا‘‘ کی اوپننگ سولہ جولائی کو ہوگی ہدایت کار نے یونی ویژن نیوز کو بتایا کہ ان کی نئی اردو فلم ’’میری پہچان کون کریگا‘‘ کا مرکزی خیال انسان کی انسانیت ہے فلم میں نئی کاسٹ کو بھی متعارف کرایا جا رہا ہے کیونکہ نئے آرٹسٹوں کوبھی آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے واضح رہے کہ ان کی ایک پنجابی فلم ’’ ویلے عاشق‘‘ مکمل ہے جو اگست میں ریلیز کی جائے گی ۔