ٹھٹھہ ،سول اسپتال مکلی میں گائنی وارڈ کے باہر ایک اور نومولود بچے کی نعش برآمد

Published on July 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 595)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ )سول اسپتال مکلی میں گائنی وارڈ کے باہر ایک اور نومولود بچے کی نعش برآمد، نعش کو کتے کھانے کی کوشش کر رہے تھے مقامی لوگوں نے کتوں کو بگاکر نعش پولیس کے حوالے کردی، یاد رہے کے پچھلے چار ماہ میں چار بچوں کی نعشیں سول اسپتال سے مل چکی ہیں جن میں سے ایک بچے کی آدھا جسم کتے کھاچکے تھے، مگر تاحال سول اسپتال کے مگرمچھ سول سرجن اور گائینی وارڈ کی مدمست انچارج کے خلاف کوئی بھی قانونی کاروائی نہیں کی گئی جس کے باعث آئے دن ایسے واقعات رونماہ ہونا معمول بن چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام بنیادی سہولیات سے محروم 
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ضلع ٹھٹھہ کے کوہستانی علاقہ جھمپیر میں 25 سے زائد بجلی پیدا کرنے والے ملکی غیر ملکی کارخانے لگنے کے باوجود عوام بنیادی سہولیات سے محروم روڈ راستے تباہ حالی کا شکار بجلی پانی نایاب صحت کا فقدان مقامی افراد روزگار سے بھی محروم انتظامیہ اور سندھ حکومت بھی خاموش ہیں اس وقت ضلع ٹھٹھہ کے کوہستانی پٹی جھمپیر کے علاقہ میں متعدد ملکی اور غیر ملکی کمپیناں ہوا کے ذریعے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کررہی ہیں تاہم ان کمپینوں کی جانب سے مقامی لوگوں کو تاحال بجلی تک فراہم نہیں کی جاری ہیں جبکہ مذکورہ کمپنیاں کروڑوں روپے کما رہی ہیں اور علاقہ کے عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے تاحال کوئی کام نہیں کیا جارہا ہے علاقے کے روڈ راستے تباہ حالی کا شکار ہیں پیدا ہونے والی بجلی سے مقامی متعدد گاوں محروم ہیں پینے کے پانی اور صحت تعلیم کا بھی فقدان ہیں مقامی کمپنیاں ایک روپیہ خرچ کرنے کیلے تیار ہی نہیں یہاں تک مقامی لوگوں کو کمپنیوں میں روزگار کے دروازے بھی بند کئے گئے ہیں جس سے علاقہ مکین میں شدید مایوسی پائی جاتی ہیں جبکہ انتظامیہ اور سندھ حکومت اور وفاقی حکومت نے بھی مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہیں دوسری جانب سیاسی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر میں بارش اور گٹر کا پانی جمع،عوام مشکلات کا شکار
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ضلع میں گذشتہ روزہونے والی تیز بارشوں کے باعث ٹھٹھہ شہر میں بارش اور گٹر کا پانی جمع ہوگیا، طوفانی بارش کے باعث رات 9 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل، تعلقہ میونسپل آفیس کے صفائ کا عملہ لاپتہ، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بازاروں میں سے پانی نکالا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہونے والی تیز طوفانی بارش کی وجہ سے ٹھٹھہ شہر میں بارش اور گٹر کے پانی میں ڈوب گیا، شاہی بازار میں تین سے چار فٹ پانی جمع ہوگیا، شہر یوں اور بیوپاریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گلیوں اور شاہی بازار میں سے پانی نکالا، اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کے بارش رات کو ہوئ تھی مگر آج دوپہر تک بارش کا پانی نہیں نکالا گیا جبکے تعلقہ میونسپل انتظامیہ کو کئ بار جاکر بتاچکے ہیں مگر میونسپل کا عملہ سننے کو تیار نہیں اسی وجہ سے ہم شہریوں اور بیوپاریوں نے مل جل کر بازار اور گلیوں سے پانی نکالا ہے ، شہریوں کا کہنا تھا کے منتخب نماےْندوں نے بھی ٹھٹھہ شہر کے لیےْ کچھ نہیں کیا، گندے پانی جمع ہونے کے کی وجہ سے شہر میں گیسٹرو کی بیماری بڑنے لگی ہے پھر بھی میونسپل عملا خاموش ہے شہریوں کا کہنا تھا کے سمجھ نہیں آتا میونسپل کمیٹی کا اتنا بڑا بجٹ اور ہزار کے قریب ملازمین آخرکیا کیا جاتا ہے، یاد رہے کے تعلقہ میونسپل کمیٹی کا ڈھائ کروڑ کا بجٹ اور ساڑے سات سو ملازمین ہونے کے باوجودآھے کلومیٹر پر پھیلے ہوےْ ٹھٹھہ شہر کی صفائ نہیں ہوپاتی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme