پاکستانی مشہورماڈل و ایکٹریس انیسہ جہان سے خصوصی انٹرویو 

Published on July 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,372)      No Comments

انٹرویو۔۔۔ اظہر اقبال مُغل 
اسلام و علیکم 
انیسہ: وعلیکم سلام 
نمائندہ: کیا حال ہے،کیسی ہو آپ 
انیسہ: جی ٹھیک آپ بتائیں کیسی لگ رہی ہوں 
نمائندہ: جی سچ پوچھیں تو بہت ہی اچھی لگ رہی ہیں آپ اور بہت معصومیت ہے آپ کے چہرے پر 
انیسہ: ہاہاہا جہ بہت شکریہ 
س: آپ نے اپنے کیئرئیر کا آغاز کب اور کہاں سے شروع کیا
ج: میں نے اپنے کئیرئیر کا آغاز ماڈلنگ کے فیشن شوٹ سے کیا 
س:آپ نے اس فیلڈ ہی میں آنا پسند کیوں کیا
ج: میرا بچپن سے ہی شوق تھا اس فیلڈ میں آنے کا،مجھے ماڈلنگ اور ایکٹنگ کا شوق بچپن سے ہی تھا 
س: آ پ کو کھانے میں کیا پسند ہے
ج: مجھے کھانے میں پیزا بہت پسند ہے ، بچپن سے ہی 
س: کوکنگ آتی ہے آپ کو کیا اچھا بنا سکتی ہیں 
ج: جی ہاں مجھے کوگنگ آتی ہے میں بریانی بہت اچھی بناتی ہوں 
س: اگر آپ ایکٹر نہ ہوتی تو کیا ہوتی
ج :مجھے ایکٹنگ کا ہی شوق ہے میں ایکٹر ہی ہوتی 
س: آج کل جو کام ہو رہا ہے اس میں کوئی تبدیلی آنی چاہئے
ج: پاکستانی فلموں میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے لیکن سٹوری کو بہت کم اہمیت ملتی ہے جس کی وجہ سے فلم انڈسٹری فلاپ ہو رہی ہے اور یہی حال ڈراموں کا ہے اور نئے چہروں کو چانس دینا چاہیئے کیوں کہ لوگ ایک ہی طرح کے چہرے بار بار دیکھ کر بیزار ہو چکے ہیں کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں 
کوئی ایسی خواہش جو پوری نہیں ہوسکی 
ج : میں پاکستان میں اپنا نام بنانا چاہتی ہوں یہ خواہش ہے اور زرداری صاحب سے ملنے کی خواہش ہے 
س: آپ اپنے کام سے مطمئن ہی
ج: جی ہا ں میں اپنے کام سے مطمئن ہوں 
س:مستقبل میں کیا کرنے کا اردہ ہے 
میری خواہش ہے کہ میں فلموں میں کام کروں اور جلد لوگ مجھے ہیروئن کے روپ میں دیکھیں مجھے یقین ہے کہ جلد میری یہ خواہش پوری ہونے والی ہے 
س:ا گر انڈیا جا کر کام کرنے کا موقع ملا تو کریں گی
ج: ہاں جی ضرور کرونگی اگر موقع ملا تو 
س:فلم میں کام کی آفر ہو تو کریں گی
ج: جی جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکی ہوں کہ فلم میں کام کرنا میرا شوق ہے 
س: کس پاکستانی ہیروکے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی
سب ہی اچھے ہیں 
س : کوئی ایسا لمحہ جو کے ٓپ کیلیئے خوشی کا لمحہ ہو 
ج : جب میں نے پہلا میگزین شوٹ کیا تھا اور میری فوٹو ہر فوٹو سٹوڈیو اور ہر بیوٹی پارلر پر لگی نظر ٓتی وہ لمحہ بہت خوشی کا تھا 
س:شادی کب کر رہی ہیں
ج شادی کا تو فی حال کوئی اردہ نہیں
س:کس شخصیت سے بہت متاثر ہیں
ج: جی شیخ رشید صاحب سے بہت متاثر ہوں جنہوں ساری زندگی بغیر شادی کے گزار دی 
س: آپ کو وزیراعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے
ج: ویری سوری مجھے کوئی شوق نہین وزیر اعظم بنے کا اس لیئے نو کمنٹس 
س:پاکستانی عوام کو کوئی پیغام دینا چاہیءں گے 
ج: میرا پاکستانی قوم کیلیئے پیغام ہے،کہ خوش رہیئے اور دوسروں کی خوشیوں کا بھی خیال رکھیں ہمیں مسلمان ہونے پر فخر ہے پاکستانی ہونے پر فخر ہے پاکستان زندہ باد 
نمائندہ: انیسہ آپ کا بہت شکریہ آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت ہمارے لیئے نکالا 
انیسہ: جی آپ کا بھی شکریہ آپ لوگوں نے مجھے عزت دی 

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes