ثانیہ مرزا کے لندن میں شعیب ملک کے ساتھ سیرسپاٹے

Published on July 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments


لندن(یوا ین پی) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں اپنے شوہر اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ لندن میں سیر سپاٹے میں مصروف ہیں۔بیوا ین پی کے مطابق پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا ومبلڈن میں سال کے تیسرے گرینڈ سلم میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچی تھیں تاہم وہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں ہی باہر ہوگئیں۔ برطانیہ میں موجود ثانیہ مرزا اگر شکست کے غم میں مبتلا تھیں تو ان کے شوہر شعیب ملک حالیہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کی خوشی میں سرشار تھے۔ایسے میں شعیب ملک نے آگے بڑھ کر ثانیہ کی ڈھارس بندھائی اور حوصلہ بڑھایا۔ دونوں میاں بیوی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیر و تفریح پر نکل کھڑے ہوئے۔ یہی نہیں اس سپورٹس جوڑے نے ظہیر خان، اظہر محمود اور اشیش نہرا سمیت اپنے دیگر دوست کھلاڑیوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور خوب انجوائے کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题