بہاولنگر (یواین پی )سینیٹر سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی پانامہ میں شامل 600 افراد کی بھی تلاشی لی جائے وزیر اعظم اور اس کے خاندان کا احتساب ہوجاتا ہے تو سب سے بڑا انقلاب ہوگا بہاولنگر میں آیک بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف جے آئی ٹی کے فیصلے تک اپنے اختیار ات استعمال نہ کریں سراج الحق اگر وزیر اعظم مستعفی نہ ہوئے تو ملکی حالات خراب ہونے کی طرف جاسکتے ہیں میاں محمد نواز شریف خود اپنے خلاف سازش کررہے سپریم كورٹ كو ان سب سیاستدانوں كا احتساب كرنا چاهیے جنهوں نے ملكی دولت لوٹی۔قرآن ایک مکمل ضابطہ اخلاق ہے اس کی موجودگی میں کسی جاگیردار کے نظام کی ضرورت نہیں ہے ،ملک پر مسلط حمکران امریکہ کے ایجنڈہ پر چلتے ہیں ،اگر اللہ نے ایک دن کی بھی حکومت دی تو عدالتوں میں انگریز کی کتاب کی بجائے قران مجید ہو گا ،حکمران جو پیسہ کرپشن میں ختم کرتے ہیں میں اس پیسے کو مفت تعلیم اور صحت پر خرچ کروں گا ،کرپشن پہلے زمانے میں غریب آدمی کرتا تھا لیکن اب امیر لوگ ملوث ہیں ،سراج الحق جماعت اسلامی نے کرپشن لےخلاف مہم شروع کی ہوئی ہے پانامہ سکینڈل کے خلاف جماعت اسلامی نے اسمبلی میں بل پیش کئےسپریم کورٹ سے سب سے پہلے جماعت اسلامی نے رجوع کیا
سپر کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی بنی جس نے شریف خاندان کی چوری کی تمام داستانیں بیان کر دی نواز شریف اور اس کے حواری پانامہ سکینڈل کا فیصلہ قیامت دیکھنا چاہتے ہیں حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ،حکومت اب نہیں بچے گی میرے ایمان کہتا ہے اب نواز شریف نہیں رہے گا ممتاز قادری کی پھانسی کی بعد حکمرانوں کا زوال شروع ہو گیا حکومتی کشتی ڈوب چکی ہے اب کوئی حکمران کرپشن کرکے نہیں بچ سکیں گےسودی نظام نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں انصاف پر مبنی فیصلہ کرے سپریم کورٹ کسی بھی ڈر خوف کے بغیر فیصلہ دے عوام انکے ساتھ ہیں احتساب کی تحریک میں عوام میرا ساتھ دیں عوام نے ہمیشہ سانپوں کے منہ میں دودھ رکھ کر اژدھا بنا دیا اب ایسا نہیں ہو گا آئندہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر پاکستان کا مستقبل سنواریں آئندہ انتخابات میں صاف ستھرے لوگوں کا گلدستہ دیں گے جلسہ سے امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد , ضلعی امیر پروفیسر حمید اللہ خاں نے بھی خطاب کیا ,