ممبئی(یواین پی) بھارتی میڈیا نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کو بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور خان کی ہم شکل قراردے دیا۔اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’’مام‘‘ کے ذریعے بھارتی انڈسٹری کو دیوانہ بنانے والی خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی کے چرچے ان دنوں بھارت میں جاری ہیں، بھارتی میڈیا نے سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سجل اور کرینہ کے درمیان مشابہت اتنی زیادہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی ہم شکل لگتی ہیں۔حال ہی میں بھارتی میڈیا نے سجل علی کی اداکاری اور خوبصورتی کا موازنہ کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ سجل علی مستقبل میں بالی ووڈ اداکاراؤں کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں،سجل نے فلم ’’مام‘‘ میں اتنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا کہ پوری بھارتی انڈسٹری ان کی دیوانی ہوگئی تھی۔بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ سجل کی خوبصورت آنکھیں ، مسکراہٹ اور ان کا چہرہ بالکل کرینہ جیسا ہے دونوں اداکاراؤں کی ایک ساتھ شیئر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہی ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ دونوں ممالک کے ہم شکل افراد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہوں اس سے قبل جسٹن بیبر اور ویرات کوہلی کے ہم شکل کی پاکستان میں موجودگی کی خبر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔