ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے زیراہتمام جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں ایس ٹی پی کے کارکنان نے تیسرے روز بھی بھوک ہڑتال 

Published on July 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ)سول اسپتال مکلی میں صحت کی سہولیات کے فقدان کے خلاف ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے زیراہتمام جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں ایس ٹی پی کے کارکنان نے تیسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھی اسپتال کے احاطے میں جاری بھوک ہڑتال کی سربراھی ایس ٹی پی لاڑ کے صدر سید جلال شاھ ضلع صدر ناتھوخان بروھی امتیازسموں راجو قریشی بشیرجوکھیو ستار میرانخور اور دیگر نے کی. اس موقع پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ایس ٹی پی رہنماوں ناتھوخان بروھی امتیاز سموں راجو قریشی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول اسپتال مکلی کے انتظامات این جی اوز کے حوالے کرنے کے بعد اسپتال کی حالات پہلے سے بھی بدتر ہوگئے ہیں اسپتال کے تمام شعبے بند ہیں مرف این جی اوز نے اسپتال میں گارڈ ز کی تعناتی کے سوائے کچھ نہیں کیا ہے دیہات سے آنیوالے مریضوں کو کراچی اور حیدرآباد کی اسپتالوں میں علاج کیلئے منتقل کرنا روز کا معمول بنا ہوا ہے حکومت سندھ نے اسپتال کی بھتری کیلئے کروڑوں روپے فنڈ جاری کیے ہیں جو کہ این جی اوز کے ذاتی اخراجات میں خرچ ہونے لگے ہیں مریضوں کے ورثہ کو پرائیوٹ اسٹوروں سے اودیات خردنے پڑتی ہے ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ اسپتال میں صحت کی سہولیات کیلئے جدوجھد جاری کی ہے ٹھٹھہ کی سیاسی سماجی تنظیموں کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی کرتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلگت میں حادثے کی شکار ہونیوالی وین کا زیرعلاج معصوم بچہ دم توڑ گیا
ٹھٹھہ ( رپورٹ: حمیدچنڈ) گلگت میں حادثے کی شکار ہونیوالی وین کا زیرعلاج معصوم بچہ بھی ہلاک ہو گیا ہے جو کہ ایبٹ ٓباد کی اسپتال میں زیرعلا ج تھا جس کی نعش کو ورثہ لینے ایبٹ ٓباد رہوانہ ہوگئے ہیں . اسی طرح وین حادثے میں ہلاک ہونیوالے ٹھٹھہ رہائشیوں کی تعداد تین ہوگئی ہے قبل ازین امیشاء اور فرحان میمن کی نعشوں کو ان کے ورثہ نے جہاز کے ذریعے ٹھٹھہ لے آئیں تھے اور مکلی کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جس میں پیپلزپارٹی ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن جنرل سیکریٹری امتیاز قریشی ایم پی اے سید اعجاز علی شاھ ن لیگ ٹھٹھہ کے صدر حاجی حنیف میمن سابق ایم این اے بابو غلام حسین میمن ایم پی اے سید امیر حیدرشاھ سمیت ٹھٹھہ کی سیاسی سماجی حلقوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی دونوں متوفیوں کے جنازے اٹھانے ہر آنکھ نم نظر آئی سوگ میں گرد نواح کے دکانیں اور بازاریں بند کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فقیر گوٹھ روڈ پر پانی کے تالاب سے نعش برآمد
ٹھٹھہ ( رپورٹ: حمیدچنڈ) ٹھٹھہ کے قریب فقیر گوٹھ روڈ پر پانی کے تالاب سے ٹھٹھہ پولیس کو محمد رمضان کمھار نامے شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے پولیس نعیش کو ضروری کاروائی کیلئے سول اسپتال لے آئی تاہم متوفی کے جسم پر کوئی ظاہری نشانات نہیں پائے گئے ہیں ٹھٹھہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے ۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھیکیدار کے خلاف شہریوں کا احتجاج
ٹھٹھہ ( رپورٹ: حمیدچنڈ)غلام اللہ اور میرپور ساکرو کا مین روڈ دس سالوں کے دوران مکمل نہیں ہوا ساکرو غلام اللہ کے سینکڑوں شھری سڑکوں پر نکل آئے اور ٹھیکیدار کے خلاف نعرے بازی کرکے روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ن لیگ کے ایم پی اے سید امیرحیدرشاھ شیرازی نے مظاہرین کی حماعت کا اعلان کرکے سندھ اسیمبلی میں آوازاٹھانے کا فیصلہ کیا میرپورساکرو ، غلام اللہ کے سینکڑوں شھری عبدالرزاق کلمتی ، اعجاز واریو ، حسن عمرانی ، یوسف شاھین ، عبدالوحید رند کی سربراہی میں سینکڑوں افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینراٹھاکر پریس کلب مکلی سے ٹھٹھہ کے ڈی سی آفیس تک مظاھرا کیا اور ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا اس موقع پر ن لیگ کے ایم پی اے سید امیر حیدرشاھ مظاھرے میں شریک ہوکر شھریوں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ روڈ کی تعمیر کیلئے سندھ اسیمبلی میں آواز اٹھا وں گا دوسری جانب ڈی سی آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور دہرنے کے دوران اے ڈی سی ون عثمان تنویر نے مظاہرین سے مذاکرات کئے تاہم مذاکرات ہونے پر ۷ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی کے سربراھ عبدالرزاق کلمتی اعجاز واریو ، وحید رند کی قیادت میں ایکشن کمیٹی نے ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر مرزا ناور بیگ سے ملاقات ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینئر میڈیکل آفیسر محمد یونس گرفتار
ٹھٹھہ ( رپورٹ: حمیدچنڈ)اینٹی کرپشن ٹھٹھہ کی سرکل سربراہ منور علی جھتیال کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے گھارو شھر میں ڈرامائی انداز میں چھاپہ مار کر سول اسپتال مکلی کے سینئر میڈیکل آفیسر محمد یونس کورائی کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ڈاکٹر نے جھگڑے کے مقدمہ میں ایک فریق سے بھاری رشوت لیکر جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا . اینٹی کرپشن کی ٹیم کے چھاپے کے بعد مذکوراہ ڈاکٹر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے . 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy