مسلم لیگ ن میں دھڑا بندیاں‘ قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر بھی مشاورت

Published on July 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) وزیر اعظم نواز شریف نا اہلی کی صورت میں صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دیں گے‘ وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی تحلیل کا فیصلہ مسلم لیگ ن میں پیدا ہونے والی دھڑا بندی کے خدشہی کے پیش نظر کریں گے۔ حکومتی جماعت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی ممکنہ نااہلی کی صورت میں مسلم لیگ ن کی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنا ناممکن ہے مریم نواز کی کرپشن اور لندن فلیٹس کی مالکن ثابت ہو نے کے بعد نواز شریف کی سیاسی وارث ہونے سے بھی نااہل ہوسکتی ہے مریم نواز کی ممکنہ نااہلی بھی نواز شریف کے لئے بڑا دھچکا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نہ بنانے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان خود کو نواز شریف سے علیحدہ کر لیں گے تاہم وہ احسن اقبال‘ خواجہ آصف یا شاہد خاقان عباسی کو کسی صورت میں بھی وزیر اعظم کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے اندر سازسی ٹولہ نثار علی خان کو وزیر اعظم کے طو رپر قبول نہیں کریں گے نواز شریف نے نئے وزیر اعظم کے لئے جمعہ کے روز جن رفقاء سے صلاح مشورہ کیا ہے تمام لوگوں نے انہیں اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ حکمران جماعت کو مختلف حصوں میں تقسیم ہونے سے بچایا جا سکے۔ نواز شریف اس مخمصہ میں ہیں کہ ان کی جگہ کس رکن کو وزیر اعظم کے عہدے پر فائز کیا جائے جو مسلم لیگ ن کو ٹوٹنے سے بچائے اور حکومت کا کاروبار بھی چلا سکے۔ مسلم لیگ ن کے اندر اس وقت تین دھڑے سرگرم ہیں ایک دھڑے کی سربراہی چوہدری نثار کر رہے ہیں اس دھڑے میں راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی ہیں اس دھڑے کو تحریک انصاف کی خاموش حمایت بھی حاصل ہے دوسرا دھڑا میں خواجہ آصف کی سربراہی میں سرگرم ہے اس دھڑا میں مسلم لیگ ن کا لاہور گروپ ہے جبکہ تیسرا دھڑا شاہد خاقان کی سربراہی میں سرگرم ہے نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے اندر دھڑا بندی کے خاتمہ کے لئے نواز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت شروع کر دی ہے اور اس فیصلہ پر عمل سپریم کورٹ کی طرف سے وزیر اعظم کی نااہلی کے بعد ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes