ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے بیس اگست کو کراچی میں جلسہ عام کرنے کا اعلان، سندھ کے حقوق کی مالکی کرنے مذہبی انتھا پسندی اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف متحد ہوکر جلسہ میں شرکت کرکے کی اپیل اس سلسلے میں ایس یو پی کے قائم مقام چیئرمین سید زین شاھ ،پیر خلیل سرھندی ، ڈاکٹر دودو مھری ، روشن علی برڑو ، اعجازسامٹیو ، عمران خشک کی سربراھی میں اٹک پیٹرول پمپ سے رکشا اسٹاپ ٹھٹھہ تک ایلی نکالی گئی اس موقع پر سید زین شاھ نے کہا کہ ملک کے حکمرانوں کی غلط خارجہ پا؛یسیوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کی جڑیں مظبوط ہیں خفیہ اداروں نے ملی بھگت کرکے سندھ کرپٹ اور چور حکمرانوں کو مسلط کر رکھا ہے سندھ یونائیٹڈ پارٹی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے خلاف ہر حلقہ پر اپنے امیدوار کھڑا کریں گی انھوں نے کہا کہ سابق آرمی آف چیف جنرل پرویزمشرف نے این آر او نافد کرکے ملک پر چور حکمران مسلط کیے تھے جس کی وجہ سے سندھ میں چور حکمرانوں کے ٹولوں نے سندھ کو لوٹ کر تباھ کردیا ہے سندھ کے حکمرانوں نے سندھ کی ساحلی پٹی اور سندھ کے پہاڑ تک کھا لیے ہیں علالتوں نے نظریہ ضرورت تحت ایوب خان ، جنرل ضیاء اور جنرل مشرف کی مارشلاء کو جائز قراردیکر دہشت گردی کی صفوں کو مظبوط کیا ہے انھوں نے سندہی عوام کو اپیل کی ہے کہ 20اگست کو کراچی میں ایس یو پی کے جلسہ عام شریک کرکے کرپٹ حکمرانوں کو سندھ سے بھگا ئیں