بوریوالہ(یوا ین پی)پنجاب حکومت کا جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای اوز کو خصوصی مراسلہ جاری کیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے سکولوں میں جشن آزادی بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس حوالے سے سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ نجی سکولوں کو بھی جشن آزادی بھر پور انداز میں منانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔