جدہ (زکیر احمد بهٹی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی ہے اوران سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے انھوں نے سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تعلقات کے فروغ اور دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی ہے۔ ترک صدر نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی ہے ترکی صدر طیب اردگان قطر بحران پر بات چیت کے سلسلے میں خلیج کے دو روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں اتوار کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔اس کے بعد وہ کویت اور قطر جائیں گے