بھارت: کانگریس کے 6 ارکان پارلیمنٹ معطل

Published on July 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments


ممبئی: (یو این پی)بھارتی لوک سبھا سے کانگریس کے 6 اراکین کو 5 روز کیلئے معطل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس رہنمائوں کو ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے پر معطل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس اراکین نے اجلاس میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں ہونے والی غیر قانونی ہلاکتوں کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس ارکان نے اس دوران کاغذ کے ٹکڑے اسپیکر کی کرسی کی جانب پھینکے، جس پر اسپیکر نے کانگریس کے 6 اراکین کو 5 روز کیلئے معطل کردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes