ساہیوال(یو این پی) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال چوہدری سعید اختر سندھو نے محبوبہ کے خاوند کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر محمود حسین کو سزائے موت، مقتول کی بیوی اور مجرم کی محبوبہ عشرت کو 25 سال قید سخت اور دونوں کو پانچ، پانچ لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا، ہرجانہ کی رقم بطور معاوضہ مقتول منیر حسین کے ورثاء کو ملے گی ۔ اثتغاثہ کے مطابق پیپلز کالونی گلی نمبر 2 ساہیوال میں ایک عورت عشرت نے اپنے خاوند منیر حسین کی عدم موجودگی میں چک 9-103 ایل کے نوجوان محمود حسین سے آشنائی قائم کر رکھی تھی جس کا علم جب منیر حسین کو ہوا تو 13 اگست 2016 کو عشرت نے اپنے خاوند کوٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا اور اپنے آشنا محمود حسین کو گھر میں چھپا دیا جب منیر حسین گھر آیا تو عشرت نے اسے قابو کیا اور آشنا محمود حسین نے چھرا گھونپ کر قتل کر دیا اور خاوند کے قتل کو خود کشی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی لیکن پولیس غلہ منڈی نے دونوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔