کوئٹہ (یو این پی) گاڑی سے ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے کیس میں رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجیداچکزئی کو بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔جیل حکام کاکہنا ہے کہ عبدالمجید اچکزئی کو طبی بنیاد پر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تاہم ان کی صحت سے متعلق دستاویز عدالت میں جمع کروادیئے گئے ہیں،جس کے بعد ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔کیس کی سماعت 3اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔واضح رہے کہ عبدالمجید اچکزئی ٹریفک سارجنٹ عطا اللہ کی ہلاکت کیمعاملے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں ہیں۔