شہباز شریف کی پنجاب ہاؤس میں چوہدری نثار سے ملاقات، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

Published on July 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات، ناراض لیگی رہنماء کے تمام تحفظات کو سنا اور انہیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔یوا ین پی کے مطابق بدھ کو شہباز شریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے پنجاب ہاؤس پہنچے ۔ ملاقات میں شہباز شریف نے چوہدری نثار کے تحفظات کوسنااورانہیں دورکرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے وزیرداخلہ سے پارٹی اختلافات میڈیا پر نہ لانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی معاملات مل بیٹھ کرحل کیے ہیں، آپ پارٹی کے اہم رکن ہیں اور آپ کی پارٹی کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے کے بعد سیاسی معاملات کو ایک طرف رکھ کر دانش کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے کہاکہ میرے اختلافات اصولوں پر مبنی ہیں، میں اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پارٹی اور ملکی مفاد میں بات کرتا ہوں جبکہ اپنے ضمیر کو فراموش نہیں کر سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثار نے واضح کہاہے کہ وہ وزارت ضرور چھوڑیں گے مگر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ساتھ وابستگی جاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy