کرپشن کیخلاف جنگ میں عمران خان کیساتھ کھڑارہوں گا،جہانگیر ترین

Published on July 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ کرپشن کیخلاف جنگ میں عمران خان کیساتھ کھڑارہوں گا۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین نے بتایاکہ (ن) لیگ کومیرے خلاف پیٹیشن پرشرمندگی اٹھانی پڑیگی۔ جہانگیرترین کاکہناتھاکہ نوازشریف کی طرح کوئی قطری خط پیش نہیں کروں گا۔جہانگیرترین نے بتایاکہ ایک ایک پیسہ پاکستان میں کمایا،پاکستان میں ہی لگایا۔یوا ین پی سے انھوں نے کہاکہ ایک ایک پیسے کی تمام دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں گے،تمام پیسہ پاکستان سے بینکوں کے ذریعے لندن منتقل ہوا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy