لاہور(یو این پی)پاکستان کی سرزمین میں فاسٹ باؤلرز کی کبھی کمی واقع نہیں ہوئی اور ملکی کرکٹ کی تاریخ فضل محمود، سرفراز نواز، عمرا ن خان ، وسیم اکرم ، وقار یونس ، شعیب اختر ، محمد آصف ،محمد عامر، محمد سمیع، جنید خان ، محمد عرفان اور ان جیسے دیگر فاسٹ باؤلرز نے بھری پڑی ہے جنہوں نے اپنے اپنے ادوار میں گرین شرٹس کو کئی کامیابیوں سے ہمکنار کروایا۔حال ہی میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی فیکٹری سے ایک اور نوجوان کی آمد ہوئی جسے دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کو شاید ایک اور سپر سٹار مل گیا ہے، شاہین شاہ آفریدی نامی 17 سالہ یہ نوجوان فاٹا انڈر 19 کی ٹیم کے لیے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندیں کر چکا ہے اور اس کے کوچز کا خیال ہے کہ وہ وسیم اکرم اور محمد عامر جیسا بہترین پیسر ہے ۔