پانامہ کیس، نواز شریف تاحیات نااہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

Published on July 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بنچ نے پاناما لیکس کے تاریخ ساز مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا ہے‘ فیصلہ جسٹس اعجاز افضل نے پڑھ کرسنایا۔تفصیلات کے مطابق لارجر بنچ  نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں وزیراعظم اوران کے خاندان کے خلاف دائر کردہ مقدمے کا فیصلہ کمرۂ عدالت نمبر1 میں سنایا ‘ فیصلے میں متفقہ طور پروزیراعظم نواز شریف کو نااہل قراردے دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اورجسٹس اعجاز افضل پہلے ہی وزیراعظم کو صادق اور امین کی صف سے باہر کرتے ہوئے نا اہل قرار دے چکے تھے۔جسٹس اعجاز افضل نے فیصلہ سناتے ہوئےکہا کہ ہے دوججز نے 20 اپریل کو نواز شریف کو نااہل قراردے دیا تھا‘ حکم نامے میں وزیراعظم نواز شریف‘ کیپٹن صفدر اوراسحاق ڈار کو بھی نااہل قراردیا گیا ہے۔یواین پی کے مطابق عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ چھ ہفتوں کے اندروزیراعظم‘ کیپٹن صفدر‘ اسحاق ڈار اور مریم صفدرکے خلاف ریفرنس دائر کیا جائےاور احتساب عدالت چھ ماہ میں فیصلہ کرے۔عدالت نے  الیکشن کمیشن کو نا اہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا اور صدرِ پاکستان ممنون حسینکو کہا ہے کہ وہ آئین کے تحت جمہوری عمل کو آگے بڑھائیں۔ بنچ میں جسٹس آصف سعیدکھوسہ‘ جسٹس گلزاراحمد‘ جسٹس اعجازالاحسن‘ جسٹس اعجازافضل اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل ہیں۔سپریم کورٹ بنچ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت مکمل کرتے ہوئے گزشتہ جمعے یعنی 21 جولائی کو پاناما کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy