ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)صوبائی وزیر اطلاعات، آمدرفت و محنت سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے متعلق سپریم کورٹ کا جب پہلے فیصلہ آیا تھا تب وزیر اعظم کو اخلاقی طور پر استعفی دینا چاہیے تھا لیکن ان کے مشیروں اور وزراء نے انہیں غلط مشروے دیئے جس کے نتیجتے میں آج سپریم کورٹ کے پانچوں جج صاحبان کی جانب سیانہیں نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پانامہ کیس کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اب عمل ہونا چاہیے اور میاں نواز شریف کو وزارت عظمی سے فوری طور پر مستعفی ہونا چاییے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور حکومت سندھ کی جانب سے دہابیجی میں جلد اکنامک زون قائم کرکے صنعتوں کا جال بچھایا جائے گا جس کے تحت مقامی لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے اور یہاں کے نوجوانوں کو ٹیکنیکل عہدوں پر مقرر کرنے کے لئے انہیں بھی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ فیکٹریوں میں اعلی عہدوں پر مقرر ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے ضلع ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی کے علاقے دریا پیر میں ساحل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے قائم کردہ فری جنرل میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے پانامہ کیس کے متعلق صحافیوں کو بتایا کہ ملک کے وزیر اعظم کا عہدا انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے لیکن میاں نواز شریف کو ان کے کچھ مشیروں اور وزراء نے غلط مشورے دیئے جس کا نتیجہ باالآخر سپریم کورٹ نے انہیں پانامہ مقدمے میں نا اہل قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے اور عدالت عظمی کے اس فیصلے سے مستقبل میں اگر کوئی بھی بڑا یا بااثر آدمی اگر کسی بھی قسم کی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو وہ قانون سے نہیں بچ سکے گا۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ کے علاقے دھابیجی میں اکنامک زون قائم کیا جائے گا جس کے تحت جو بھی صنعتیں لگائی جائیں گی اس میں حکومت سندھ ان تمام صنعتکاروں کے ساتھ یہ معاہدہ کرے گی کہ وہ اپنی صنعتوں میں زیادہ سے زیادہ مقامی افراد کو روزگار مہیا کرے گی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت میں یقین رکھتی ہے اور ٹھٹھہ کے ساحلی پٹی کے علاقوں میں ٹھوس بنیادوں پر ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرکے مقامی لوگوں کی معیار زندگی بلند کرنے میں سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساحل ویلفیئر ٹرسٹ کی جاب سے صحت، تعلیم، ماہیگیری اور دیگر شعبوں میں کی گئی عوامی خدمات قابل تعریف ہے اور انہوں نے ساحل ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداران کو بنیادی صحت مرکز کے قیام میں ذاتی اور حکومت کے تعاون کا یقین دلایا۔ صوبائی وزیر اطلاعات، آمدرفت و محنت سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے یہاں کے مقامی ماہیگیروں کیلئے جلد دہری فیس کا خاتمہ کیا جائے گا جس سے ماہیگیروں کو رلیف ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمن بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمن آصف علی زرداری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور فریال تالپور صاحبہ کی قیادت میں ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے جلد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا اور کوسٹل ہائی وے کے کام کو بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے پریس کلب دھابیجی کیلئے ایک لاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔ تقریب سے سابق صوبائی وزیر و چیئرمن ضلع کونسل سجاول حاجی محمد عثمان ملکانی، چیئرمن ساحل ویلفیئر ٹرسٹ ڈاکٹر افضل آرائیں و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ٹھٹھہ سے 10 کلو میٹر کے فاصلے پر بگھار موری میں سے ہاتھ پاوں بندی 3دن پرانی لاش برآمد
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ سے 10 کلو میٹر کے فاصلے پر بگھار موری میں سے ہاتھ پاوں بندی 3دن پرانی لاش برآمد، لاش لاوارث کر کے ایدھی کے حوالے، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سے 10 کلو میٹر کے فاصلے پر بگھار موری میں سے ہاتھ پاوں بندی 3دن پرانی لاش ملی، نعش کو پانی میں سے نکال کر مقامی لوگوں نے نزدیکی پولیس چوکی پر اطلاع دی جس کے فوری بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال مکلی منتقل کیا ،جہاں ضروری کاروائ کے بعد لاش کو لاوارث جان کر ایدھی کے حوالے کردیا گیا، یاد رہے کے کچھ دن پہلے فقیر گوٹھ کے قریب بھی ایک لاش ملی تھی ، ٹھٹھہ شہر میں آےْ دن گاڑیوں کا چیننا اور لاوارث لاشوں کا ملنا ٹھٹھہ پولیس کے لیے ایک سوالیہ نشان بن گئ ہے۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب مکلی کے ازسر نو تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد پریس کلب مکلی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ڈسٹرکٹ پریس کلب مکلی کے ازسر نو تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد پریس کلب مکلی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابقہ ضلعی ناظم سید شفقت حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے سید امیر حیدر شاہ شیرازی ، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حاجی محمد حنیف میمن سمیت مختلف سیاسی ،سماجی اور ادبی حلقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقعے پر پریس کلب کی نےْ سرے سے تعمیر شدہ بلڈنگ ، میٹنگ حال،کمپیوٹر روم کا سابقہ ضلعی ناظم سید شفقت حسین شاہ شیرازی نے افتتاح کیا اس موقعے پر سید شفقت شاہ شیرازی نے کہا کے صحافت کے ذریعے عوام کی حقیقی ترجمانی کی جاسکتی ہے ،قلم کی طاقت سے مظلوم عوام کی آواز ایوانوں میں بیٹھے نماےْندوں تک پہنچائ جاسکتی ہے،انہوں نے کہا صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور مکلی پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی ہے جس سے ٹھٹھہ ضلع کی عوام کو فاےْدہ پہنچا ہے،انہوں نے کہا کے ہم سب سیاستدانوں کو آزاد صحافت کی ہمت افزائ کرنا چایےْ،ان حالات میں ملک کے اندر حق اور سچ کی صحافت کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے، انہوں نے مزید کہا کے حکومت کو صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اسیمبلی میں سے بل منظور کرانے چایےْ تاکے مستقبل میں صحافیوں کو درپیش مْسلے کم ہوسکیں،انہوں نے مزید کہا کے صحافیوں کی انشورنس اور دوسری سہولیات کے لیے بھی حکمران قدم اٹھاےْں،اس موقعے پر مکلی پریس کلب کے صدر گل شاہ نے کہا کے مکلی پریس کلب کے لیے شیرازی برادران نے وزیرِ اعظم سے 10لاکھ کی گرانٹ منظور کراکرہمیں بہترین سہولتیں مہیا کرنے میں مدد فراہم کی ہے جس پر ہم ان کا تحے دل سے شکرگذار ہیں ، گل شاہ نے مزید کہا کے ہمارا نسب عین ہے کے حق اور سچ کی آواز اٹھانے کے لیے ہم اپنی جان قربان کردینگے مگر مکلی پریس کلب کے معیار کو اوپر رکھینگے، اس موقعے پر ایس ٹی پی کے ضلعی جنرل سیکریٹری راجو قریشی،ایس یو پی کے رہنماء عمران خشک،پیرا میڈیکل کے رہنماء انور جاکھرو،قادر ہالو،ملاح اتحاد کے عرس گندرو،صحافی عبدالحسین مھیندرو، اعجاز واریو،شبیر بھٹی ،احمد خشک،سماجی رہنماء ہریش کمار ،عبدالغفور ہیجب اور دوسروں نے بھی خطاب کیا، جس کے بعد محفل موسیقی کا پروگرام ہوا جس میں سندھ کے نامور گلوکار امحبوب خاصخیلی، منٹھار بھٹی اور دوسروں نے قومی و علاقائ موسیقی سے ماہول کو خوبصورت بنادیا۔