وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

Published on July 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments


نئی دہلی (یو این پی) وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ، بھارت کے ٹی وی چینلز اور اخبارات نے نواز شریف کی نااہلی کو بریکنگ نیوز کے ساتھ خبر دی ہے ۔ بھارت کے تمام میڈیا چینلز اور اخبارات نے نواز شریف کی نااہلی پر اداریے بھی تحریر کئے ہیں بھارت میں یہ تاثر تھا کہ نواز شریف کی حکومت بھارت کی حامی حکومت ہے نواز شریف بھی مودی کو ذاتی دوست کی حیثیت سے جانتے تھے نواز شریف کے بارے میں پاکستان میں بھی یہ تاثر تھا کہ وہ بھارت نواز حکمران ہیں بھارت میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر منفی ردعمل ظاہر ہوا ہے بھارتی عوام نے نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ بھارت کے مفادات پر کاری ضرب قرار دیا ہے نواز شریف بھارت کے ساتھ تعمیری اور مثبت تعلقات کے حامی تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog