نواز شریف کی نااہلی کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے‘ شاباش عمران خان؛ اعتزاز احسن

Published on July 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments


اسلام آباد: (یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری اعتزاز احسن نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کا کریڈٹ عمران خان کو دیا ہے اور عمران خان کو شاباش دی ہے۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی میں 5 افراد اور اداروں کا کردار ہے۔ عدالت عظمیٰ کا کردار بڑا مثبت ہے۔ سپریم کورٹ کے علاوہ دوسرا اہم کردار جے آئی ٹی ہے تیسرا کردار آزاد میڈیا اور عمران خان ہیں۔ چوہدری اعتزاز احسن نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ذکر تک نہیں کیا جس کا مطلب ہے کہ نواز شریف کی نااہلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی ذکر تک نہیں کیا جس کا مطلب ہے کہ نواز شریف کی نااہلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں ہے اعتزاز احسن ملک کے ممتاز ماہر قانون ہیں اور اہم سیاستدان بھی ہیں۔ اخبارات اور ٹی وی چینلز پر مسسل تبصرہ کر کے پانامہ مقدمہ بارے عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کی تاہم نااہلی کا کریڈٹ عمران خان کو دیا ہے اعتزاز احسن کا یہ پیغام ان کی اعلیٰ صفات کی عکاسی کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy