کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوش گوار ہوگیا

Published on July 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

کراچی(یوا ین پی)مو ن سون بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہونے کے بعد شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث موسم خوش گوار ہوگیاہے۔ملک میں داخل ہونے والے مون سون بارشوں کے نئے سسٹم کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے فضا میں بہتری آئی ہے ، جس کے باعث موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی ہوا 10سے 20ناٹ کی رفتار سے چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31سے 33ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 27.5ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔دوسری جانب کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بارش کے موسم میں وہ بجلی کے تاروں، کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes