ضمنی الیکشن این اے 120 عمران خان نے ’’ڈاکٹر یاسمین راشد‘‘کو گرین سگنل دیدیا

Published on July 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments


پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کاردار بھی ضمنی الیکشن میں بطور امیدوار سامنے آگئے
لاہور(یو این پی) نواز شریف کے نااہل ہونے پر خالی ہونے والی این اے 120 کی نشست پر تحریک انصاف کی سابق ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر یاسمین راشد کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے بنی گالا میں ہونے والے اجلا س کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے عمران خان سے کہا کہ حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن بھی اب جلد آ جائیں گے، اس حوالے سے میرے لئے کیا حکم ہے، جس پر عمران خان نے انہیں کہا کہ اس حلقے سے گزشتہ عام انتخابات میں آپ ہی پارٹی کی ٹکٹ ہو لڈر تھیں اور آپ ہی کی تیاری مکمل ہے، اس لئے آپ ضمنی الیکشن کی اب تیاری کریں۔گزشتہ عام انتخابات میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے 50 ہزار سیووٹ لئے تھے، جبکہ نواز شریف 91000 سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے یونی ویژن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے انہیں حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے گرشتہ عام انتخابات کے بعد اپنی الیکشن مہم ختم نہیں کی تھی بلکہ جاری رکھی ہوئی ہے، اب اس حلقے کے ضمنی الیکشن میں مجھے الیکشن مہم میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کاردار بھی ضمنی الیکشن میں بطور امیدوار سامنے آگئے ہیں، زبیر کاردار نے گزشتہ عام انتخابات میں 2600 ووٹ حاصل کئے تھے۔ زبیر کاردار نے یوا ین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس حلقہ میں گزشتہ چار سال سے انتخابی مہم جاری رکھی ہوئی ہے، جب پارٹی قیادت پارٹی ٹکٹ دے دے گی تو الیکشن مہم میں بجلی کی سی تیزی لے آؤں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme