جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت ، زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت
لاہور (یوا ین پی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔ وزیراعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔