فیصل آباد(یو این پی) سرگودھا روڈ پر ناکہ پر کھڑے پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار 2 افرد کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی تو دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے، جن کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ گرفتار دونوں ڈاکوؤں کی شناخت پرویز اور یوسف کے نام سے ہوئی ہے، جن کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔