لاہور(یو این پی)محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے کھولنے سے متعلق ایک مرتبہ پھر اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا ہے جس کے مطاق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری تعلیمی ادارے اب 7 اگست کی بجائے 15 اگست کو کھولیں گے اس حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ نے یہ فیصلہ شدید حبس کے موسم کے پیش نظر کیا ہے تاہم پاکستان کے جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے پنجاب بھر کے سکولوں کے طلباء وطالبات کو 13 اور 14 اگست کو سکول حاضر ہونے کا پابندبنایا گیا ہے ۔