عابد شیر علی اور کچھ ارکان شیخ رشید کی طرف بڑھنے لگے تو تحریک انصاف کے مراد سعید بھی میدان میں کود پڑے
مریم بی بی میری بیٹی، سگی بہن کی طرح ہیں، ان کے بارے میں غلط نہیں کہہ سکتا،شیخ رشید کی وضاحت
اسلام آباد(یو ا ین پی)شیخ رشید نے تقریر میں مریم نواز کا نام لیا تو کیپٹن صفدر غصے میں آ گئے، سیٹ پر کھڑے ہو کر شیخ رشید کو کھری کھری سنا دیں اس دوران عابد شیر علی اور کچھ ارکان شیخ رشید کی طرف بڑھنے لگے تو تحریک انصاف کے مراد سعید بھی میدان میں کود پڑے۔ دیگر ارکان نے مداخلت کر کے دونوں کو روکا مریم بی بی میری بیٹی، سگی بہن کی طرح ہیں، ان کے بارے میں غلط نہیں کہہ سکتا، شیخ رشید کی وضاحت