گڈ بائے انڈیا۔۔۔ عبدالباسط نے بھارت چھوڑدیا

Published on August 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

عبدالباسط قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کے بعد پاکستان واپس آگئے
اسلام آباد(یوا ین پی)بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کے بعد پاکستان واپس آگئے ہیں۔ عبدالباسط نے جونئیر افسرکی تقرری پر اعتراض کیاتھا۔ انھوں نے بطور احتجاج قبل ازوقت ریٹائر ہونے کا فیصلہ پچھلے ماہ کیاتھا اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے عبدالباسط کی درخواست منظورکرلی تھی۔ عبدالباسط کی ریٹائرمنٹ اگلے برس اپریل میں متوقع تھی ۔ انھیں 2014 میں بھارت میں پاکستانی سفیر مقرر کیاگیاتھا۔ بھارت میں اپنی ذمہ داریوں کے آخری روز ٹویٹ کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بھارت میں سب لوگوں کے تعاون کا شکرگزار ہوں۔ انھوں نے گڈ بائے انڈیا بھی ٹویٹ میں لکھا۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题