ایشیاء ہاکی کپ ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 10اگست سے شروع ہوں گے
Published on August 2, 2017 by admin ·(TOTAL VIEWS 528) No Comments
اسلام آباد(یو این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف)کے زیر اہتمام ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز 10اور11اگست کو نصیربندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں ہوں گے۔ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ ملک شفقت کے مطابق ٹرائلز میں 35 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیا جائیگا اس کے بعد ایونٹ کیلئے 18 رکنی حتمی ٹیم کاعلان کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نصیربندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے۔تربیتی کیمپ میں 60 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچز خصوصی مشقوں کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بھی لیکچر دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔دسواں ایشیاء ہاکی کپ رواں سال 12 سے 22 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلاجائے گا جس میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، بھارت، چین، جنوبی کوریا، جاپان، عمان اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 102
Related
Free WordPress Theme