ڈبلیو ڈبلیو ای ، ناکامورا نے جان سینا کو شکست دے دی

Published on August 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments


نیویارک (یوا ین پی) ڈبلیو ڈبلیو ای رِنگ میں لڑائی کے دوران دلچسپ رنگ دیکھنے کو ملے ، جاپانی ریسلر ناکامورا نے جان سینا کی خوب درگت بنائی ، اپنی خاص ورائٹی بھی دکھائی ۔ مقابلے کا نرالا انداز یہ تھا کہ جیت کا فیصلہ ریفری نے نہیں خود امریکی پہلوان نے کیا ۔ریسلنگ کے رِنگ میں دبنگ فائٹ مشہور زمانہ جان سینا اور جاپانی پہلوان ناکامورا میں جوڑ پڑا دونوں ریسلرز نے خوب زور آزمائی کی ، پھرتی اور مہارت بھی دکھائی ، ایک دوسرے کو مقابلے کے دوران رنگ میں خوب پٹخا ، دل کھول کر پِیٹا ، مقابلے میں جاپانی ریسلر کے سٹائل کمال تھے ۔ جان سینا کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی ۔ سٹیڈیم میں موجود شائقین کو ولائتی دنگل کا نرالا سٹائل دیکھنے کو ملا ، میچ میں ہارنے والے جان سینا نے فاتح کا اعلان کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes