اسلام آباد(یوا ین پی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ثبوت فراہم نہیں کرتیں تو جھوٹے الزام لگانے پر معافی مانگیں، معافی نہ مانگی تو عائشہ گلالئی کو 30 ملین روپے ہرجانہ ادا کرنا ہو گا۔نوٹس عائشہ گلالئی کے مستقل پتے اور پارلیمنٹ لارجز پر بھیجوا دیا گیا ہے۔ لیگل نوٹس تحریک انصاف کے سنٹرل میڈیا کوآرڈنیٹر جاوید بدر کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ جاوید بدر نے یہ نوٹس احسن جاوید ایڈووکیٹ کی وساطت سے بجھوایا ہے۔