نواز شریف نے اداروں اور جمہوریت کی مضبوطی کےلئے مسلسل چار سال جدوجہد کی ہے
بوے والا(ڈاکٹر وقاص خرم) مسلم لیگ(ن) کے رہنما امیدوار حلقہ پی پی 233 سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔مسلم لیگ (ن) جمہوری پارٹی اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتی ہے۔نواز شریف نے اداروں اور جمہوریت کی مضبوطی کےلئے مسلسل چار سال جدوجہد کی ہے۔شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کا وزیر بنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور قوم کو امید ہے کہ وہ پاکستان میں ترقی کا سفر روکنے نہیں دینگے۔یو این پی کے مطابق اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا شاہد خاقان عباسی ملک میں ترقی کا سفر روکنے نہیں دینگے۔جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔میاں نواز شریف کی محبت قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔پارٹی کے تمام معاملات اور اقدامات میں ان پروی کی جائے گی۔