مظفر آباد (یو این پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی پرامن جدوجہد کو کچلا جارہا ہے‘ حریت رہنماﺅں کو گرفتار کرکے من گھڑت الزامات گائے جارہے ہیں‘ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرائے‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظالمانہ راج ختم ہو کر رہے گا۔ جمعرات کو برطانوی وفد کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظالمانہ راج ختم ہو کر رہے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی بنیاد پر انتقام لیا جارہا ہے۔ حریت رہنماﺅں کو گرفتار کرکے من گھڑت الزامات لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کوئی تجویز ماننے کو تیار نہیں۔ مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرائے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی لیبر پارٹی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بہت متحرک ہے۔ اس موقع پر برطانوی وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے بہترین تعلقات ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں لوگوںکو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے کشمیر میں پرامن تحریک آزادی کے ساتھ جو ہورہ اہے اس پر نظر ہے۔ برطانوی وفد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مختلف ملکوں سے بات چیت کررہے ہیں۔ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لئے کوشاں ہیں۔ جلد وہ دن آئے گا جب کشمیریوں کی آزادی کا خواب حقیقت میں بدلے گا، مظلوم کشمیری بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔