عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم کی علیحدگی ہو گئی

Published on August 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کی علیحدگی ہو گئی۔ برطانوی باکسر عامر خان نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ میں نے اور میری اہلیہ فریال مخدوم نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریال نے کسی اور کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فریال کے لئے خاندان اور دوستوں کو چھوڑا تھا اور اب اسے چھوڑ رہا ہوں ابھی میں دبئی میں ہوں عامر خان نے فریال مخدوم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے فریال مخدوم کو کہا ہے کہ میں رقابت کے جذبات نہیں رکھتا، اس شخص کی تصویر مجھے بھیجنے کی ضرورت نہیں جس کو آپ پسند کرتی ہو، جو شوا جیسا شخص میرے مقابلے میں کیچرا ہے عامر خان نے فریال مخدوم کو طلاق دینے کا اعلان بھی کیا ہے، عامر خان کے ٹویٹ کے جواب میں فریال مخدوم نے کہا کہ عامر خان نے اپنے خاندان کو اس لیے چھوڑا تھا کہ وہ ان کو لوٹ رہے تھے، میری وجہ سے عامر خان نے نہیں چھوڑا تھا، فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ عامر خان دوسرے باکسر پر اس لیے الزام لگا رہے ہیں کہ عامر خان کا اپنا کریئر ختم ہو چکا ہے، عامر خان مجھے خرچہ بھی نہیں دیتے تھے، میں اپنی بچی کا خرچہ گزشتہ ایک سال سے خود اٹھا رہی ہوں، فریال مخدوم نے مزید کہا ہے کہ عامر خان غلط خبریں مت چلائیں باکسر اینتھنی جوشوا عامر خان سے بہتر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes