بھارت :خواتین کو بیہوش کرکے بال کاٹنے کے پراسرار واقعات

Published on August 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

ہریانہ ، راجستھان (یواین پی)بھارت ریاستوں ہریانہ اور راجستھان میں خواتین کو بیہوش کرکے بال کاٹنے کے پراسرار واقعات کے باعث خوف کی لہر دوڑ گئی بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ریاستوں میں 50 سے زائد خواتین نے شکایت کی ہے کہ کسی نے انہیں بیہوش کر کے پراسرار طریقے سے ان کے بال کاٹے ، پولیس اس معمہ کو حل کرنے میں ابھی تک ناکام ہے ۔ہریانہ کے علاقے بھیم گڑھ کی 53 سالہ سنیتا دیوی نے بتایا کہ وہ ایک تیز روشنی سے بیہوش ہو گئی، ایک گھنٹے بعد پتہ چلا کہ اس کے بال کاٹ دیئے گئے ہیں۔ اس نے کہا حملہ کرنیوالا ایک ادھیڑ عمر شخص تھا جس نے چمکدار کپڑے پہن رکھے تھے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题