میرا نیا ملی نغمہ پاکستان کے 70ویںیوم آزادی پر میری طرف سے ایک چھوٹا سا نذرانہ ہے :حناملک
Published on August 5, 2017 by admin ·(TOTAL VIEWS 952) No Comments
ہمیں پاکستان کی ترقی خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کرناچاہیے،پاکستان مخالف قوتوں کا مقابلہ سیسہ پلائی دیواربن کر کریں
لاہور( یوا ین پی)گلوکارہ حنا ملک جو ہر اہم دن کے حوالے سے گیت ،ملی نغمے بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں نے پاکستان کے جشن آزادی کے حوالے سے ایک نیا ملی نغمہ تیار کیا ہے،حنا ملک نے ملی نغمہ ’’ میرا دل میری جان پیارا پاکستان، ہم سب کی پہچان پیارا پاکستان ‘‘تیار کر لیا ہے اس کی ویڈیو بھی تیار کر کے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر جا ری کی گئی ہے ، اس نغمے کو معروف شاعر خضر حیات نے لکھا ہے اس کے ڈائریکٹر سمیع ملک ہیں،گلو گارہ حنا ملک نے یونی ویژن نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کر نی چاہیے میرا نیا ملی نغمہ اپنے ملک کے 70ویں یوم آزادی پر میری طرف سے ایک چھوٹا سا نذرانہ ہے ، اس ملک کی ادنی سی گلوگارہ ہونے پر مجھے فخرہے ،میری دعا ہے کہ ملک میں امن وامان اور محبتوں کی فضاقائم رہے ،حنا ملک نے کہا کہ 14اگست پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اورخودمختار ملک کا سورج طلوع ہوا تھا جس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے،پاکستانی ہونے کے ناطے یہ دن ہماری زندگی میں سنگ میل کی حیثت رکھتا ہے ہمیں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اور جب بھی ملک کو ہماری ضرورت پڑی ہم سب ایک ہوکر پاکستان مخالف قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے ۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 103
Related
WordPress主题