جلد پاکستان آؤں گا، ملک میں تیسری قوت کی ضرورت ہے؛پرویز مشرف

Published on August 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments


کراچی (یو این پی)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جلد پاکستان آؤں گا، ملک میں تیسری قوت کی ضرورت ہے، پاکستان آ کر تیسری قوت کی قیادت کروں گا، آل پاکستان مسلم لیگ سب سے پہلے پاکستان کی سیاست کرے گی، آج ملک قومیتوں میں بٹ گیا، ملک کی حقیقت تباہ ہو گئی، شہریوں کو سب سے پہلے پاکستان سے محبت ہونی چاہئے۔ اتوار کے روز کراچی میں ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کراچی سے متعلق خبریں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، کراچی صرف مہاجروں کا نہیں سب کا شہر ہے، کراچی میں سب سے زیادہ ترقی ہمارے دور میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں صوبائیت سے نکلنا ہو گا، آل پاکستان سب سے پاکستان کی سیاست کرتی ہے۔ ملک کو نیا پاکستان بنانے کی ضرورت ہے۔ ہماری سیاست قومیت نہیں ملک سے وابستہ ہے۔ آج ملک قومیتوں میں بٹ گیا، پرویز مشرف نے کہا کہ قومیں آگے آ گئی ہیں، ملک پیچھے رہ گیا، قائد اعظم نے بھی کہا تھا کہ صوبائیت کو ترجیح دی تو حماقت ہو گی۔ ہم صوبائیت کی سوچ نہ چھوڑی تو ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی۔ سابق صدر نے کہا کہ شہریوں کو سب سے پہلے پاکستان سے محبت ہونی چاہئے۔ پاکستان کی حالت اس وقت تشویشناک ہے، ملک کی کی معیشت تباہ ہو گئی ہے۔ بھارت کے پاکستان سے متعلق عزائم واضح ہیں۔ ملک میں اس وقت تیسری قوت کی ضرورت ہے، تیسری قوت پاکستانیت سے بنے گی، ہم نے آج سے پاکستانیت کا آغاز کر دیا ہے، تیسری قوت ایک صوبے سے نہیں پورے ملک سے بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم کے سارے دھڑے برابر ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ پورے ملک کی جماعت ہو گی، صرف مہاجر نہیں پٹھان، بنگالیوں اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں خود حاضر نہیں ہوں گا مجھے کامیابی نہیں ملے گی، میں خود آگے آ کر پارٹی کی قیادت کروں گا، مجھے کسی اتحاد کی ضرورت نہیں، اکیلے جدوجہد کروں گا، اس کے لئے جلد پاکستان آؤں گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题