بورے والا (یو این پی ) پاکستان کا سب سے بڑاعسکری اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ حاصل کرنے والے میجر طفیل محمد شہید کا 59 واں یوم شہادت نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلہ میں بورے والا سمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقاد پذیر ہوئیں جس میں شہید کی گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔میجر طفیل محمد شہید-7 اگست1958 کو لکشمی پورایریا میں جام شہادت نوش کیا ۔