پاکستان ریلویز 70 ویں یوم آزادی پرقوم سے یکجہتی کیلئے پندرہ یوم کیلئے آزادی سپیشل ٹرین چلائے گا

Published on August 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 509)      No Comments


کوئٹہ(یوا ین پی)پاکستان ریلویز پاکستان کی 70 ویں یوم آزادی منا رہا ہے اور اس موقع پر قوم سے یک جہتی کی نمائندگی کے لیے پندرہ یوم کے لیے آزادی سپیشل ٹرین چلائے گا ۔یہ آزادی سپیشل ٹرین ملک گیر سفر کرے گی جو 12 اگست کو مارگلہ سٹیشن سے روانہ ہو گی اور اس کا افتتاح وفاقی وزیر برائے ریلوے کریں گے ۔یہ ٹرین بڑے بڑے سٹیشنوں پر رات کو قیا م کے دوران ثقافتی جشن کا مظاہرہ کرے گی ۔یہ ٹرین پانچ گیلیریوں اور چھ فلوٹس پر مشتعمل ہو گی ۔پانچ گیلیریاں پاکستان کی تحریک آزادی ،پاکستان میں امن اور قوم کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کی قربانیاں ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ،پاکستان کے ترقیاتی منصوبے اور سی پیک ،پاکستان ریلوے کے مستقبل کے منصوبے کے موضوع پر مشتعمل ہوں گی۔چھ فلوٹس میں سے ہر ایک فلوٹ پنجاب ،خیبر پختونخواہ ،سندھ بلوچستان ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے متعلق ہو گا جو خطے کی مختلف رنگ و ثقافت کو نمایاں کرے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes