وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے ملاقات میں بات چیت

Published on August 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments


اسلام آباد (یوا ین پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آپریشن رد الفساد اور خیبر 4 میں مسلح افواج کا کردار قابل تحسین ہے‘ سکیورٹی فورسز نے مادر وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قربانیاں دی ہیں جو پوری قوم کے لئے قابل فخر ہیں۔ منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم ہاؤس ممیں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انسداد دہشت گردی میں مسلح افواج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد اور خیبر فور میں مسلح افواج کا کردار قابل تحسین ہے۔ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لئے قابل فخر ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے مادر وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قربانیاں دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题