لاہور (یو این پی)ادکارہ قسمت بیگ محروم کے بعد ستارہ بیگ نے شوبز کی دنیا میں اپنے قدم جما لیئے آج کل مختلف اسٹیج ڈراموں میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ اداکارہ ستارہ بیک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شوبز میں کسی سے مقابلہ نہیں کرنے آئی بلکہ اپنی بہن کا نام عوام کے دلوں میں ہمیشہ قائم رکھنے کیلئے آئی ہوں ۔اور اپنی بہن کی طرح سنیئر فنکاروں کی دل سے عزت کرتی ہوں جونیئر سے پیار کرتی ہوں اور کھبی کسی سے جیلس نہیں ہوتی نہ ہی حسد کرتی ہوں بلکہ سب سے پیار کرتی ہوں ستارہ بیگ نے مزیدیوا ین پی سے کہا کہ میں شکر گزار ہو ں اپنی بہن اور اپنے چاہنے والوں کی جنہوں نے مجھے ہمت دی پیار دیا میرا حوصلہ بڑایااور آج میں محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور کامیابیاں سمیٹ رہی ہوں ۔