مہیش بھٹ کی فلم جنت میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کی آفر ہوئی لیکن آفر ٹھکرا دی مایہ سونوخان

Published on August 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 760)      No Comments

لاہور (یواین پی + اظہراقبال مغل) کی اداکارہ مایہ سونو خان سے خصوصی گفتگو جس میں انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، میں نے اپنے کئیرئیر کا اغاز کراچی سے کیا جب میں نویں کلاس میں تھی تب سے ۔اپنے کام سے مطمئن ہوں شادی جب اللہ کو منظور ہو گا ہو جائے گی۔مستقبل میں اپنا سریل بناے کا اردہ ہے ۔اگر ایکٹر نہ ہوتی تو ایڈوکیٹ ہوتی کھانے میں چائینز تھائی فوڈ پسند ہے ۔ مہش بھٹ کی فلم جنت میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کی آفر ہوئی لیکن میں ایک محب وطن اور مسلمان ہوں اس لیئے بولڈ کام نہیں کروں گی جس سے پاکستان کا نام بدنام ہو ۔پاکستانی فلموں میں کام کر چکی ہوں اگر کوئی اچھا رول ملا تو ضرور کروں گی۔ محترمہ بے نظیر سے بہت متاثر ہوں ۔اگر وزیراعطم بنی تو ایجوکیشن اور علاج فری کروں گی پاکستانی قوم کو یہی پیغام دوں گی اپنے غصہ کو قابو میں رکھیں اور مل جل کررہیں تا کہ پاکستان امن کا گہوراہ بن سکے پاکستان زندہ باد

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme