لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگ کو الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی

Published on August 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments


ایک شخص کی نا اہلی سے پوری پارٹی پر پابندی نہیں لگا سکتے، سیاسی پارٹی کا مطلب ایک شخص نہیں ہوتا، چیف جسٹس
لاہور(یوا ین پی ) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ(ن) کو اس کے نام سے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے عاصم عزیز ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں درخواستگزار نے موقف اختیار کیا نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن از خود ختم ہو گئی۔ عاصم عزیز ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ مسلم لیگ(ن) کو اس نام سے الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے۔ جس پر چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ایک شخص کی نا اہلی سے پوری پارٹی پر پابندی نہیں لگا سکتے، سیاسی پارٹی کا مطلب ایک شخص نہیں ہوتا۔ عدالت نے مسلم لیگ نواز کو الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme